اسلام آباد:بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول پر سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزیاں جاری ہیں، بھارتی فوج نے ایل او سی پر شاہ کوٹ سیکٹرپرشہری آبادی پر بلا اشتعال فائرنگ کردی، فائرنگ کے نتیجے میں ایک خاتون شہید اورایک زخمی ہو گئیں۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے ترجمان مطابق بھارتی فوج نے بلا اشتعال فائرنگ کے دوران شاہ کوٹ سیکٹرمیں شہری آبادی کو نشانہ بنایا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کی جانب سے بھی بھرپور جوابی کارروائی کی گئی جس میں بھارتی چیک پوسٹوں کو نشانہ بنایا گیا۔
ترجمان آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ بھارتی فوج کے مقبوضہ کشمیر میں مظالم اور کنٹرول لائن پر سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزیاں جاری ہیں۔