تین رکنی ڈکیت گروہ پولیس مقابلے کے بعد گرفتار

ملزمان شاہ لطیف ٹاؤن میں لوٹ مار کررہے تھے کہ پولیس پہنچنےپر فائرنگ کردی، مقابلےکےدوران2زخمیوںسمیت3ملزمان پکڑے گئے

               
January 10, 2019 · شہر گزشت, قومی

کراچی:کراچی پولیس نے شہریوں سے لوٹ مار کرنے والے تین ملزمان کو مقابلے کے بعد زخمی حالت میں گرفتار کرلیا، ایک ملزم کی شناخت سی سی ٹی وی کی مدد سے ہوئی ، نجی ٹی وی چینل کے مطابق ایس ایس پی ملیر نے بتایا کہ تین ملزمان شاہ لطیف ٹاؤن سیکٹر31میں شہریوں سے لوٹ مار کررہے تھے کہ پولیس کےپہنچنےپرفائرنگ شروع کردی، پولیس کی جوابی فائرنگ کے بعد مقابلہ ہوا اور مقابلےکےدوران2زخمیوں سمیت3ملزمان کو گرفتارکرلیاگیا،زخمی ملزمان کواسپتال منتقل کردیاگیاہے، ایس ایس پی ملیر کے مطابق گرفتار ہونے والے ملزمان18دسمبرکوشاہ لطیف ٹائون کی جانے والی ڈکیتی کی واردات میں ملوث تھے،ڈکیتی کےدوران مزاحمت پرملزمان نے فائرنگ کی تھی جس سے ایک گارڈزخمی ہواتھا۔گرفتارملزمان میں ذیشان،حمیداورگگوشامل ہیں جبکہ ملزم ذیشان25دسمبرکودکان میں ڈکیتی میں ملوث تھااسے سی سی ٹی وی وڈیوکی مددسےشناخت کیا گیا ہے۔