اوٹاوا:امریکی معاشی شٹ ڈائون کے باعث ٹرانسپورٹیشن سیکیورٹی ایڈمنسٹریشن کے ملازمین کی غیر حاضری کے حوالے سے کینیڈین شہریوں کو متنبہ کیا گیا ہے کہ وہ امریکا کاسفر کرنے سے پہلے ذہنی طور پر تیار رہیں کہ انہیں امریکی ایئرپورٹ پر انتہائی لمبی قطاروں میں کافی دیر تک زحمت کا سامنا کرناپڑسکتا ہے۔
ٹرانسپورٹیشن سیکیورٹی ایڈمنسٹریشن کے ملازمین کی جانب سے نیلی شرٹ پہننے کے حوالے سے بھی کام کیا جارہا ہے جبکہ ایجنسی کی جانب سے مشکل دنوں کے حوالے سے بھی ایک بیان جاری کرکے مشکلات کو یاد رکھاگیاہے۔
ٹرانسپورٹیشن سیکیورٹی ایڈمنسٹریشن کے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکی معاشی شٹ ڈائون سمیت ملازمین کی مشکلات اور برے دنوں کی صورتحال کو انتہائی قریب سے مانیٹر کیاجارہا ہے جبکہ یہ کوشش بھی کی جارہی ہے کہ جوصورتحال درپیش ہے اس کا اثر کم سے کم ہو۔
ٹی ایس اے سے جاری بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ مشکل ترین صورتحال کے باوجودسیکیورٹی امور اورصورتحال پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیاجاسکتا،سی این این پر جاری رپورٹ کے جواب میں ایجنسی نے کہاکہ امریکا کے تمام بڑے ایئرپورٹس پر سیکڑوں یجنٹس کی ضرورت ہے جومعاشی شٹ ڈائون کے دوران تنخواہوں کی ادائیگی کے بغیر کام کرسکیں۔