کینیڈا میں پائپ لائن منصوبے کے مخالف 14افراد گرفتار

ہوسٹن: رائل کینیڈین مخصوص پولیس نے بتایا ہے کہ انہوں نے شمالی برٹش کولمبیامیں جنگل کی طرف جانے والی سڑک بند کرکے پائپ لائن منصوبے تک رسائی روکنے کی کوشش کرنے والے چودہ افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔
رائل پولیس کاکہنا ہے کہ ملزمان کومختلف الزامات کے تحت گیسڈمین چیک پوائنٹ سے جنگل کی طرف جانے والے مغربی روڈ سے گرفتارکیاگیا، ملزمان پر دیگرالزامات کے علاوہ پابندی کے باوجودغیرقانونی طورپر روڈ بلاک کرنے کی کوشش کابڑاالزام بھی ہے۔
الزامات عائد کرنے والے افسران کاکہنا ہے کہ انہوں نے روڈسائڈ کے مختلف مقامات پر آگ لگی ہوئی دیکھی تھی۔رائل پولیس کے افسران نے جنگل کی جانب قائم کیمپ کے ذمہ داران سے روڈسے رکاوٹیں ہٹانے کیلئے بات کی تھی لیکن انہوںنے بات نہیںمانی جس پر کارروائی کی گئی۔