نیاگرافال جانے کیلئے عام دنوں میں بھی ٹرین کی سہولت شروع

اونٹاریو:محکمہ ٹرانسپورٹ اونٹاریومیٹرولنکس کی جانب سے ٹرینوں کی وسعت کے اس منصوبے کے تحت ٹرین میں سفر والے شہری اب عام دنوں میں بھی نیاگرافال اوریونین اسٹیشن کے درمیان سفر کرسکیں گے۔
کینیڈین صوبے اونٹاریوکے محکمہ ٹرانسپورٹ میٹرولنکس نے عوام کی سفری سہولیات میں اضافہ کیلئے پہلا قدم اٹھاتے ہوئے ٹرین لائنوں کووسعت دینا شروع کردی ہے اور اسی مشن کے تحت اونٹاریو میں چلنے والی سات ٹرین لائنوں میں شامل لیک شائر ویسٹ لائن کو توسیع دیدی ہے جس کے تحت چھٹیوں کے علاوہ عام دنوں میں بھی نیاگرافال اوریونین اسٹیشن کے درمیان سفرکیاجاسکے گا۔
یہ قدم کچھ دن پہلی ہی اٹھایاگیاہے،پہلے دن نوکریوں سے واپس لوٹنے اوراسکولوں سے چھٹیاں پانے والے اونٹاریو کے شہریوںاوربچوں نے اس سہولت کواستعمال کیا جس کا اعلان دسمبر میں کیا گیاتھا۔یہ ٹرین سروس روزانہ ایک مرتبہ مشرقی علاقے سے مغرب اور مغربی علاقے سے مشرق کی جانب چلاکرے گی۔
محکمہ ٹرانسپورٹ میٹرولنکس کی ترجمان نے بتایا کہ ادارے کے سربراہ کی جانب سے نیاگرافال اوریونین اسٹیشن کے درمیان موسم کی چھٹیوں کے دنوں میں چلنے والی ٹرین سروس کو غیرمعمولی پزیرائی حاصل رہی ہے۔
میٹرولنکس کی ترجمان اینی میری ایکنزکامزید کہنا تھا کہ یہ سب ابھی شروعات ہے لیکن ہمارا منصوبہ ہے کہ اس سروس کو مستقل بنیادوں پر پابندی کے ساتھ چلایاجائے تاکہ عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولیات دی کی جاسکیں۔انہوںنے افتتاح کے دن سفری سہولت سے فائدہ اٹھانے والوں کی درست تعداد بتانے سے صاف انکار کرتے ہوئے کہاکہ یوں سمجھیں کہ اس وقت سب کچھ مکمل طور بھراہواتھا۔
میری ایکنزکاکہنا تھا کہ اس سے پہلے بھی موسمی چھٹیوں میں نیاگرا فال کیلئے ٹرین سروس چلائی جاتی رہی ہے اوراب بھی یہ بات ثابت ہوگئی ہے کہ یہ اس وقت بھی عوام کی مقبول ترین سروس ہے۔