شمالی برٹش کولمبیا میں پائپ لائن منصوبے تک رسائی روکنے کی کوشش کے الزام میں پکڑے گئے 14افرادکی گرفتاری کامعاملہ بھڑک کر شعلہ بننے کے بعد پورے کینیڈامیں پھیل گیا ہے اوران کی فوری رہائی کیلئے ملک گیر مظاہرے شروع ہوگئے ہیں۔
مظاہرین نے اوٹاوا میں وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کی تقریر کے پروگرام میں بھی خلل ڈالا جس سے ان کوتقریرمیں تاخیر کرنی پڑی
مظاہرین نے وینکووراوروکٹوریا سمیت مختلف شہروں اورپائپ لائن بچھانے والی کمپنی کے ہیڈ کوارٹرز کے سامنے بھی بہت بڑا مظاہرہ کیا۔
رائل کینیڈین مخصوص پولیس نے گذشتہ روزشمالی برٹش کولمبیامیں جنگل کی طرف جانے والی سڑک بند کرکے پائپ لائن منصوبے تک رسائی روکنے کی کوشش کرنے والے چودہ افراد کو گرفتار کیاتھا۔
رائل پولیس کاکہنا ہے کہ گرفتارکئے گئے ملزمان کومختلف الزامات کے تحت گیسڈمین چیک پوائنٹ سے جنگل کی طرف جانے والے مغربی روڈ سے گرفتارکیاگیا
ملزمان پر دیگرالزامات کے علاوہ پابندی کے باوجودغیرقانونی طورپر روڈ بلاک کرنے کی کوشش کاالزام بھی ہے۔
رائل پولیس کے افسران نے جنگل کی طرف قائم کیمپ کے ذمہ داران سے روڈسے رکاوٹیں ہٹانے کاکہاتھا لیکن انہوں نے بات نہیں مانی جس پر کارروائی کرتے ہوئے رکاوٹ بننے والے افراد کو گرفتارکیاگیاتھا۔