ہفتہ 12 جنوری 2019 جو پیرس کی بیکری میں دھماکے کے بعد فائر فائٹر آگ بجھانا رہے ہیں۔(تصویر اے ایف پی)

فرانس کے دارلحکومت پیرس میں دھماکا، 4افرادہلاک

فرانس کے دارالحکومت پیرس میں دھماکہ ہو اہے جس کے نتیجے میں2فائرفائٹرسمیت 4افراد ہلاک جبکہ 50 زخمی ہو گئے،

وزیر داخلہ کے مطابق زخمیوں10 افراد شدید زخمی ہیں،دھماکےسےبیکری کابیسمنٹ تباہ،ملحقہ عمارتوں کےشیشےٹوٹ گئے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق پیرس کے علاقے 9th ایرون ڈسمنٹ میں واقع ” ری ڈی ٹریوائز‘ کی ایک بیکری میں دھماکا  ہوا ہے ، دھماکا گیس لیکج کے باعث ہوا ہے، موقع پرموجود کئی افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جنہیں طبی امداد کیلئے ا سپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ دھماکا پیرس کے امیر ترین علاقے میں ہوا ہے،خبر ایجنسی کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کو گھیر لیا ہے اور تحقیقات کا آغازکر دیا ہے ۔

پیرس کی بیکری میں دھماکے کے بعد عمارت کا سامنے کا حصہ مکمل طور پر تباہ ہوگیا۔ بعد میں آگ پوری عمارت میں پھیل گئی(تصویر ٹوئٹر)
پیرس کی بیکری میں دھماکے کے بعد عمارت کا سامنے کا حصہ مکمل طور پر تباہ ہوگیا۔ بعد میں آگ پوری عمارت میں پھیل گئی(تصویر ٹوئٹر)

دھماکے کی تصویریں سوشل میڈیا پر گردش کرنا شروع ہو گئی ہیں جس میں دیکھا جا سکتاہے کہ دھماکے کے بعد عمارت میں آگ بھی لگ گئی ہے ۔