این ای ڈی یونیورسٹی کے کامیاب طلبا ڈگری ملنے کے بعد خوشی کا اظہار کر رہے ہیں۔فائل فوٹو
این ای ڈی یونیورسٹی کے کامیاب طلبا ڈگری ملنے کے بعد خوشی کا اظہار کر رہے ہیں۔فائل فوٹو

واحد پاکستانی یونیورسٹی جہاں چینی زبان لازمی

گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ این ای ڈی پاکستان کی واحد یونیورسٹی ہے جہاں چینی تعلیم لازمی ہے۔

گورنرسندھ نےجامعہ این ای ڈی کے تحت ستائیسویں سالانہ جلسہ تقسیمِ اسناد سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آپ نوجوان انجینئرزکو فخر ہونا چاہیے کہ آپ نوے برس سے انجینئرز تخلیق کرنے والی ملک کی مایہ ناز یونی ورسٹی سے وابستہ رہے ،آج کے دن کا خواب ہرفرددیکھتا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ یہ واحد یونی ورسٹی ہے جہاں چینی تعلیم لازمی ہے جو مستقبل میں انجینئرز کے لیے انتہائی سودمند ہوگی، تیئیسویں مسلسل کانووکیشن ، جس میں شریک طلبا کی تعداد 1885،صوبے بھرمیں سب سے بڑاجلسہ تقسیمِ اسناد منعقد کرنے کا اعزاز بھی حسبِ روایت جامعہ این ای ڈی کے حصے میں آنا قابلِ فخرہے۔

اس موقع پر صدر/ سی ای او کمپیوٹر اینڈاسٹرکچر اِن کارپوریٹڈ یوایس اشرف حبیب اللہ اورشیخ الجامعہ این ای ڈی پروفیسر ڈاکٹر سروش حشمت لودھی نے جامعہ این ای ڈی کے تحت ستائیسویں سالانہ جلسہ تقسیمِ اسناد سے خطاب کیا۔

جامعہ این ای ڈی کے جلسہ تقسیم اسناد کی صدارت چانسلر/گورنر سندھ عمران اسماعیل جب کہ وزیرِاعلی سندھ سید مرادعلی شاہ اعزازی مہمان کی حیثیت سے شریک ہوئے ۔

انہوں نے کہا کہجب این ای ڈی کا طالبِ علم تھا تب میں دو مضامین میں فیل ہوا،نوجوان ہر وہ کام کریں جو وہ کرنا چاہتے ہیں،میں آپ تمام کو دولت مند دیکھنا چاہتا ہوں،ٹیکنالوجی کا کردار لوگوں کی زندگیوں کو آسان کرنا ہوتا ہے اورآپ کی بدولت یہ کام ہوگا،اس دن پر آپ تمام مبارکباد کے حق دار ہیں۔

جلسہ تقسیم اسناد2018-19 میں 4طالب علموں کو ڈاکٹریٹ کی سند جب کہ27طالبِ علموں میں گولڈ میڈلز تقسیم کیے گئے۔ جامعہ سے اس برس پاس آؤٹ گریجویٹ طالب علموں کی تعداد1974ماسٹرز کی تعداد 830ہے،جب کہ کانووکیشن میں شریک طالبِ علموں کی تعداد 1885ہے۔

استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر سروش حشمت لودھی نے کہا کہ ہمارے پاس چار نیشنل سینٹرز، سینٹر فار سائبر سکیورٹی، سینٹر فار آرٹیفیشل انٹیلیجنس، سینٹر فار ڈیٹا انلیکٹس اور سینٹر فار ربوٹکس ہیں جب کہ پانچویں نیشنل سینٹر فار نینو ٹیکنالوجی کا بھی کا بھی آغازہونے جارہا ہے، یہ تمام سینٹرز طالبِ علموں کے لیے ریسرچ کے مواقع پیدا کررہے ہیں۔

انہوں نے طالبِ علموں کو سی پیک کی طرف متوجہ کرتے ہوئے کہا کہ ہم واحد یونی ورسٹی ہیں جہاں چینی تعلیم لازمی ہے جوکہ مستقبل میں انجینئرز کے لیے انتہائی سودمند ہوگی۔

شیخ الجامعہ نے شعبہ مکینیکل انجینئرنگ کے طلبا کو بین الاقوامی مباحثے میں ایوارڈ جیتنے جب کہ پیٹرولیم انجینئرنگ کے طالب علموں کوانٹرنیشنل ایونٹ میں اپنے پروجیکٹ پر پہلی پوزیشن حاصل کرنے پر سراہا۔

شیخ الجامعہ نے جامعہ کے تیئیسویں مسلسل کانووکیشن ، جس میں شریک طلبا کی تعداد 1885ہونے سے صوبے بھرمیں سب سے بڑاجلسہ تقسیمِ اسناد منعقد کرنے کا اعزاز بھی حسبِ روایت جامعہ این ای ڈی کے حصے میں آنے پراظہارِتشکرکیا۔