یہ خبر اپ ڈیٹ کی گئی ہے
کراچی کے علاقے ملیرجعفرطیار سوسائٹی میں میں مبینہ طورپر شوہر نے چھریوں کےوارکرکے بیوی کوقتل کردیا اور فرار ہوگیا۔ قاتل کی والدہ نے کہا ہے اس کے بیٹے کو ضرور سزا ملنی چاہیے، سعدیہ میری بچی تھی۔
یہ المناک واقعہ ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب پیش آیا۔ ذیشان نے جھگڑے کے دوران چھریوں کے وار کرکے 27 سالہ سعدیہ کو قتل کردیا اور فرار ہوگیا۔
پولیس کے مطابق سعدیہ کو انتہائی زخمی حالات میں جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔ تاہم دوران علاج اس نے دم توڑ دیا۔ مقتولہ کے شوہر کو اتوار کی شب تک گرفتار نہیں کیا جا سکا تھا۔
سعدیہ کی شادی پانچ برس پہلے اس کے کزن سے ہوئی تھی۔ پولیس کے مطابق ذیشان کو سعدیہ پر شک تھا۔
اسپتال کے باہر گفتگو کرتے ہوئے ذیشان کی والدہ نے کہا کہ ان کے بیٹے کا ذہنی توازن درست نہیں تھا لیکن قاتل قاتل ہوتا ہے، اسے سزا ملنی چاہیئے۔
انہوں نے کہاکہ ’’یہ میری بچی تھی۔ میری جان تھی۔ کسی کی بیٹی کو اپنی بیٹی بنا کر لائی تھی۔‘‘
ڈیوٹی افسر محمد اکمل نے بتایا کہ مقتولہ تین بچوں کی ماں تھی۔