رضویہ سوسائٹی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ایک شخص قتل
لیاری شاہ بیگ لین میں شادی کی تقریب میں کی جانے والی فائرنگ سے 2خواتین زخمی
کراچی کےعلاقے رضویہ سوسائٹی میں نامعلوم افرادنے فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل کردیا اور فرارہونے میں کامیاب ہوگئے
پولیس نے واقعہ کی رپورٹ درج تفتیش شروع کردی ہے، پولیس کا ابتدائی تفتیش میں کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کےمطابق فائرنگ ذاتی دشمنی پرکی گئی،ملزمان کی تلاش شروع کردی گئی ہے
دوسری جانب لیاری شاہ بیگ لین میں شادی کی تقریب میں کی جانے والی فائرنگ سے 2خواتین زخمی ہوگئیں
خواتین کو فوری طورپر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں انہیں طبی امداد دینے کے بعد حالت تشویشناک نہ ہونے پر چھٹی دے دی گئی
ٹیگز: