جنوبی افریقن بلے باز ڈی کاک سینچری بنانے کے بعد بلا فضا میں بلند کیے ہوئے ہیں
جنوبی افریقن بلے باز ڈی کاک سینچری بنانے کے بعد بلا فضا میں بلند کیے ہوئے ہیں

جوہانسبرگ ٹیسٹ ۔دوسری اننگز میں پاکستان کے3وکٹوں پر153رنز

جوہانسبرگ میں کھیلے جارہے تیسرے ٹیسٹ میں پاکستان نے دوسری اننگزمیں تیسرے دن کے کھیل کے اختتام پر3وکٹوں کے نقصان پر153رنزبنالیے ہیں اسے میچ جیتنے کے لیے اب بھی228رنزدرکارہیں،اس کی7وکٹیں اوردودن کا کھیل باقی ہے۔

اسد شفیق48 اوربابراعظم17رنزبناکرکریزپرموجود ہیں،امام الحق35،شان مسعود37رنزبنا کرآئوٹ ہوئے جبکہ اظہرعلی نے15رنز بنائے۔

قبل ازیں جنوبی افریقہ نے پاکستان کوجیت کے لیے 381 رنز کا ہدف دیا تھا۔دوسری اننگزمیں میزبان ٹیم 303 رنزبنا کرآؤٹ ہوگئی اور پہلی اننگز میں 77 رنز کی برتری کی بدولت جنوبی افریقہ قومی ٹیم کو 381 کا بڑا ہدف دینے میں کامیاب ہوگیا۔

اس سے قبل جنوبی افریقا کے 262 رنز کے جواب میں قومی ٹیم پہلی اننگز میں صرف 185 رنز پر ڈھیر ہوگئی تھی۔
جوہانسبرگ ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں قومی فاسٹ بولرز نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے میزبان ٹیم کے 4 کھلاڑی 50 رنز سے پہلے ہی پویلین بھیج دیے تھے تاہم ہاشم آملہ اور ڈی کوک نے بھرپور مزاحمت کرتے ہوئے 102 رنز کی شراکت قائم کی، ہاشم آملہ 72 رنز کی اننگزکھیل کر آؤٹ ہوئے جب کہ ڈی کوک نے 129رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔

پاکستان کی جانب سے فہیم اشرف اور شاداب خان نے تین تین وکٹیں لیں۔عامر نے دو،محمد عباس اور حسن علی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔