امریکی وزیرخارجہ مائیک پومپیوکا کہنا ہے کہ قطراور سعودی عرب کے درمیان تنازع طول پکڑگیا ہے اسے حل کرنا بہت ضروری ہے۔
امریکی وزیرخارجہ نے قطر کے وزیرخارجہ سے ملاقات کی،اس موقع پرمائیک پومپیونےقطرمیں امریکی ایئربیس میں توسیعی منصوبےکی یادداشتوں پردستخط بھی کیے۔
امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ قطراورعرب ممالک کاتنازع بہت طویل ہوگیاہے،مشترکہ مقاصدرکھنےوالےممالک کےدرمیان تنازعات سودمندنہیں ہوتے،امریکااورقطرکےدرمیان اہم دفاعی تعلقات میں اضافہ ہورہاہے۔
انہوں نے کہا کہ افغانستان اورعراق سمیت علاقائی سلامتی کودرپیش چیلنجزپرمل کرکام کررہےہیں۔
امریکی وزیرخارجہ دورہ مشرق وسطیٰ کےاگلےاسٹاپ پرآج رات سعودی عرب جائیں گے،سعودی عرب کےدورےمیں صحافی جمال خاشقجی کےقاتلوں کوانجام تک پہنچانےپربات کرینگے۔