مقبوضہ کشمیر کے ضلع کلگام میں گزشتہ روزشہید ہونے والے 2کشمیری نوجوانوں کی نمازجنازہ میں شریک افرادپربھارتی فورسزکی فائرنگ،آنسوگیس،پیلٹ گنوں سے حملے سےمتعددافرادزخمی ہوگئے جن میں سے3کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔
کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق بھارتی فورسز نے علاقےمیں غیراعلانیہ کرفیونافذ کردیاجبکہ انٹرنیٹ،موبائل سروس معطل کردی گئی ہے۔
واضع رہے کہ گزشتہ روز بھارتی فورسزنے محاصرےکےدوران2کشمیری نوجوانوں کوشہید کردیاتھا۔