نئی دہلی:بھارت نے پاکستانی احتجاج کے بعد گرفتارسفارتی اہلکار کو رہا کر دیا، سفارتی اہلکار کو زبردستی حبس بجا میں رکھا گیا،پاکستانی سفارتی اہلکارکی رہائی کئی گھنٹے بعد عمل میں آئی۔
پاکستانی سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ سفارتی اہلکار سے زبردستی کاغذ پر دستخط بھی کرائے گئے،پاکستان نےاہلکارکی گرفتاری کو ویانا کنونشن کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔
سفارتی ذرائع کے مطابق پاکستانی ہائی کمیشن نےمعاملہ بھارتی وزارت خارجہ کیساتھ اٹھایا،پاکستان نے ہائی کمیشن اہلکار کی گرفتاری پربھارت سےشدیداحتجاج کیا ہے۔
پاکستان نےبھارت پرواضح کیا کہ ایسےکسی بھی واقعےپرجواب کاحق محفوظ رکھتےہیں۔