لاہور پولیس کا پتنگ بازوں کیخلاف کریک ڈائون ،70گرفتار
پولیس کی جانب سے بڑی تعداد میں پتنگیں اور ڈور برآمد کرنے کا دعویٰ۔
January 14, 2019 · قومی
(فائل فوٹو)
پنجاب کے دارالخلافہ لاہور میں پتنگ بازوں کے خلاف کریک ڈاؤن کیا گیا ہے جس کے دوران 70 افراد کو گرفتار کر کے سینکڑوں پتنگیں اور چرخیاں برآمد کر لی گئیں۔
پولیس کا کریک ڈاؤن اور پتنگ بازی ساتھ ساتھ جاری ہے، پولیس نے شام تک 50 سے زائد مقدمات درج کر کے 70 پتنگ بازوں کو گرفتار کیا۔
پولیس کی جانب سے بڑی تعداد میں پتنگیں اور ڈور برآمد کرنے کا دعویٰ سامنے آیا ہے۔
ڈی آئی جی آپریشنز وقاص نذیر کا دعویٰ ہے کہ کسی کو پتنگ بازی جیسے خطرناک کھیل کی اجازت نہیں دی جائے گی، تمام ایس ایچ اوز کو اپنے علاقوں میں ٹیمیں تشکیل دینے کا حکم بھی دیا گیا ہے۔
ٹیگز: