منظور احمد کاکڑ کی فائل فوٹو
منظور احمد کاکڑ کی فائل فوٹو

بی اے پی کے امیدوارمنظورکاکڑسینیٹر منتخب

بلوچستان میں سینیٹ کی خالی نششت پربی اے پی کے امیدوارمنظوراحمد کاکڑ کامیاب ہو گئے۔

غیر حتمی غیرسرکاری نتائج کے مطابق بی اے پی کےمنظوراحمد کاکڑنے38 ووٹ حاصل کیے، مدمقبل بی این پی مینگل کےغلام نبی مری نے23ووٹ حاصل کیے۔

پشتونخوامیپ کےامیدوارمحمدحنیف نے1ووٹ حاصل کیا،گنتی کے دورانایک ووٹ مسترد بھی ہوا۔

چیئرمین سیںیٹ صادق سنجرانی کی منظور کاکڑ کو سینیٹر منتخب ہونے پر مبارکباد
امید ہے منظور کاکڑ بحثیت قانون سازی میں اپنا کردار ادا کریں گے،چیئرمین سینیٹ
واضح رہے سینیٹ کی جنرل نشست پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سینیٹر سرداراعظم موسیٰ خیل کے انتقال کے بعد خالی ہوئی تھی.