آرمی چیف سے پرنس فہد بن سلطان ملاقات کر رہے ہیں
آرمی چیف سے پرنس فہد بن سلطان ملاقات کر رہے ہیں

تبوک کے گورنر کی آرمی چیف اور وزیر اعظم سے ملاقات

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے تبوک کے گورنر نے ملاقات کی ہے۔

پاک افواج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے سعودی عرب کے شہر تبوک کے گورنرشہزادہ فہد بن سلطان بن عبدالعزیز السعود نے جی ایچ کیو میں ملاقات کی۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور علاقائی سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

گورنر تبوک پرنس فہد بن سلطان بن عبدالعزیز نےوزیراعظم عمران خان سے بھی کی ملاقات کی،ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور علاقائی سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، اس موقع پرملاقات میں وزیر دفاع پرویزخٹک اور سیکریٹری خارجہ بھی موجود تھے۔