تہران کے قریب فتح ایئرپورٹ پر حادثے کا شکار بوئنگ 707 منیں آگ بجھانے کے بعد ایک امدادی کارکن جائزہ لے رہا ہے
تہران کے قریب فتح ایئرپورٹ پر حادثے کا شکار بوئنگ 707 منیں آگ بجھانے کے بعد ایک امدادی کارکن جائزہ لے رہا ہے

ایرانی فوج کا طیارہ عمارتوں میں گھس کر تباہ – 15 ہلاک

ایران میں پیر کو فوج کا ایک کارگو طیارہ لینڈنگ کے دوران رن وے سے آگے چلا گیا اور عمارتوں میں گھس کر تباہ ہوگیا۔

حادثے میں 15 افراد ہلاک ہوگئے۔

ایرانی حکام کے مطابق فوج کا کارگو بوئنگ 707 طیارہ طیارہ صبح ساڑھے 8 بجے تہران کے قریب فتح ایئرپورٹ پر حادثے کا شکار ہوا۔

فارس نیوز ایجنسی کے مطابق طیارہ نے لینڈنگ کی تھی تاہم پائلٹ کی غلطی کے باعث رک نہیں سکتا اور رن وے سے باہر نکل کر عمارتوں میں جا گھسا۔

حادثے کے بعد طیارے میں آگ بھڑک اٹھی۔ طیارے میں 16 افراد سوار تھے جن میں سے صرف ایک زندہ بچ سکا۔

فوجی ترجمان کے مطابق طیارہ کرغیزستان کے شہر بشکیک سے گوشت لے کر آیا تھا تاکہ ’’ملکی معیشت میں مدد‘‘ کی جاسکے۔