کراچی کے علاقے گارڈن میں پولیس نے دھوبی گھاٹ کے قریب کارروائی کرتے ہوئے 1 ڈکیت کو گرفتارکرلیا جبکہ اس کا ایک ساتھی فرارہونے میں کامیاب ہوگیا
نجی ٹی وی کے مطابق کراچی کے علاقے گارڈن میں پولیس نے دھوبی گھاٹ کے قریب کارروائی کرتے ہوئے 1 ڈکیت کو گرفتارکرکے اس کے قبضہ سے اسلحہ برآمد کرلیا جبکہ اس کا ایک ساتھی فرارہونے میں کامیاب ہوگیا
گرفتار ڈاکو کی شناخت محمد شریف کے نام سے ہوئی ہے،گرفتار ڈاکو لیاقت آباد اور فرار ساتھی ڈالمیا کا رہائشی ہے
پولیس نے دونوں کیخلاف مقدمہ درج کرکے فرار ساتھی کی تلاش اور تفتیش شروع کردی ہے۔