شام میں امریکی فوجی گشت کرر ہے ہیں(تصویر اے ایف پی)
شام میں امریکی فوجی گشت کرر ہے ہیں(تصویر اے ایف پی)

شام میں خودکش حملے سے 4 امریکی فوجی ہلاک

شام میں تعینات امریکی فوجیوں کے قافلے پر بدھ کے روز داعش نے خودکش حملہ کیا جس کے نتیجے میں کم ازکم 4 امریکی فوجیوں سمیت 16 افراد ہلاک ہوگئے۔

یہ حملہ ترک سرحد کے قریب شام کے شمالی شہر منبج میں کیاگیا جہاں امریکی افواج کرد علیحدگی پسندوں کی مدد کیلئے موجود ہیں جبکہ ترکی ان علیحدگی پسندوں کے خلاف فوجی کارروائی کر رہا ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق داعش نے اپنی ویب سائیٹ عمق پر اس حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔ ایک بین الاقوامی خبر رساں ادارے نے کم ازکم 4 امریکی فوجی مارے جانے کی تصدیق کی۔

وائٹ ہائوس کی ترجمان کے مطابق حملے کے بارے میں صدر ٹرمپ کو بریفنگ دے دی گئی ہے۔

ترکی کی سرکاری ایجنسی اندولہ کے مطابق زخمی امریکی فوجیوں کو ہیلی کاپٹروں کے ذریعے علاقے سے نکالا گیا۔