پولیس کا کہنا ہے کہ شرافی گوٹھ پولیس نے کمسن بچیوں کیساتھزیادتی کی کوشش کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔
ایس ایس پی ملیرعرفان علی بہادرنے بتایا کہ مورخہ 11جنوری کو ملزم عادل ولد محمد ہارون گلی میں کھیلتی تین کمسن بچیوں کو بہلا کر اپنے گھر لے گیا،ملزم نے چھوٹی بچیوں کیساتھ ذبردستی کرنے کے کوشش کی۔
ایس ایس پی ملیرکا کہنا تھا کہ بچیوں نے رونا اور شور مچانا شروع کر دیا تو ملزم نے 10 روپے دیکر خاموش کرانے کی کوشش کی۔
ایس ایس پی ملیرنے بتایا کہ شور مچانے پر ملزم گھر سے بھاگ گیا،کمسن بچیوں کے والدین کیجانب سے ملزم کیخلاف مقدمہ تھانہ شرافی گوٹھ میں درج کرایا گیا ہے۔
ایس ایس پی ملیرکے مطابق پولیس کیجانب سے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا،ملزم سے تفتیش کی جارہی ہے۔