سوئی سدرن گیس کمپنی نے آج رات8بجے سے36گھنٹے کے لیے سندھ بھرمیں سی این جی اسٹشن بند کرنے کا اعلان کر دیا۔
سوئی سدرن گیس کمپنی کے ترجمان کے مطابق سندھ بھرمیں سی این جی اسٹیشن آج جمعرات رات8 بجے سے بند کر دیے جائیں گے جوہفتے کی صبح 8بجےکھلیں گے۔
ترجمان سوئی سدرن گیس کمپنی نے کہا کہ سسٹم میں گیس کمی کا سامنا ہے، گھریلو صارفین کی طلب پوری کرنے کے لیےسی این جی اسٹشن بند کیے گئے ہیں۔
واضع رہے کہ ایس ایس جی سی سسٹم میں گیس کی کمی کا سامنا ہے جس کے باعث سی این جی اسٹیشنز بند کرنے کا اعلا ن کیا گیا ہے۔