لاہور میں ایک خصوصی عدالت نے میڈیکل کالج کی طالبہ کو اغوا کر کے اس کے ساتھ زیادتی کرنے والے شخص کو سزائے موت دینے کا حکم دیا ہے۔
جج رحمت علی نے مجرم وقاص خالد کو عمر قید اور 5 لاکھ جرمانے کی سزائیں بھی سنائی ہیں۔
اغوا اور زیاتی کا یہ واقعہ 2016 میں پیش آیا تھا۔ مجرم نے میڈیکل کالج کی طالبہ کو اغوا کیا، قید میں رکھا اور اس سے زیادتی کی۔ جس کے بعد اس نے خود ہی طالبہ کو چھوڑ دیا تھا۔
استغاثہ کے مطابق وقاص سے میڈیکل کی طالبہ کو اس وقت اغوا کیا تھا جب وہ گھر سے کالج جانے کے لیے نکلی تھی۔
اس جرم کی ایف آئی آر قائداعظم انڈسٹریل ایریا کے تھانے میں متاثرہ لڑکی کے طبی معائنے کے بعد درج کی گئی۔
عدالت میں گواہوں کے بیانات اور وکیل کے دلائل سے جرم ثابت ہوگیا اور مجرم کو سزا سنا دی گئی۔
وقاص خالد کو جیل منتقل کردیا گیا ہے۔