دنیا کی امیر ترین شخصیات میں شمار ہونے والے مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس نے امریکی شہر سیٹل میں ایک فاسٹ فوڈ ریسٹورنٹ کے باہر قطار میں کھڑےہو کر برگر خریدا،بل گیٹس کولائن میں کھڑا دیکھ کر آس پاس موجود لوگ حیران رہ گئے۔
بل گیٹس کی فاسٹ فوڈ ریسٹورنٹ کے باہر بغیر کسی پروٹوکول کے نہایت سادگی سے قطار میں کھڑے ہونے کی تصویر انٹرنیٹ پر وائرل ہو گئی ۔
اس تصویر میں بل گیٹس کو فاسٹ فوڈ ریسٹورنٹ کے باہر جیب میں ہاتھ ڈالے کھڑاہوا دیکھا جا سکتا ہے۔ جب ریسٹورنٹ کے ملازم نے انہیں دیکھا تو انہوں نے انتہائی اطمینان سے کہا کہ مجھے ایک ڈیلکس اور ساتھ فرائز دیں۔
اس تصویر کوسماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر خوب شیئر کیا جا رہا ہے جس میں لکھا جا رہا ہے کہ بل گیٹس نے ریسٹورنٹ کے باہر کھڑے ہو کر عام آدمی کی طرح برگر ، فرائز اور کوک کا آرڈر دیا۔دنیا کے اصل امیر لوگ ایسا ہی رویہ اپناتے ہیں اور ایک عام آدمی کی طرح سادگی میں رہتے ہیں۔