فیفا کی جانب سے ورلڈ کپ کے لئے مزید 16 ٹیموں کے اضافے کی منصوبہ بندی کی جارہی ہے۔ 2022 کے فٹبال ورلڈکپ میں 32 کی جگہ 48 ٹیمیں ہونے کا امکان ہے۔
فیفا کی جانب سے یہ منصوبہ بندی 2026 ورلڈ کپ کے لئے کی جارہی تھی، لیکن فیفا کے صدر جیانی انفانٹینو (Gianni Infantino) نے 17 جون کو اس بات کا اشارہ دیا کہ فیفا کی جانب سے 2022 میں قطر میں ہونے والے فٹ بال ورلڈ کپ کو 48 ٹیموں تک بڑھایا جا سکتا ہے۔ اگرچہ ان کی جانب سے اس بات کو تسلیم بھی کیا گیا کہ کچھ میچوں کاانعقاد پڑوسی ممالک میں کرانے کی ضرورت بھی پڑسکتی ہے۔
مراکش میں انفانٹینو نے فیفا کے سربراہی اجلاس کے بعد کہا کہ ’ قطری اس مسئلے کا مطالعہ کرنے کے لحاظ سے بہت کھلے ہیں‘۔
انہوں نے کہا کہ ’فیڈریشن میں اکثریت اس بات کے حق میں ہے، لیکن آپ کو یہ دیکھنا ہے کہ اگر یہ آرگنائیزیشن کی سطح پر ممکن ہو‘۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ’بیشک قطر میں 48 ٹیموں کے ساتھ ورلڈ کپ ترتیب دینا ایک مشکل کام ہے۔ کچھ میچز پڑوسی ممالک میں کرانے کی منصوبہ بندی کریں گے‘۔
دوسری جانب یہ مسئلہ قطر کے لیے انتہائی پیچیدہ ہے کیونکہ قطر کچھ سالوں سےبدترین سفارتی بہران کا شکار ہے ۔
2017 سے قطر سابق اتحادیوں بشمول سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور بہرین سے سفارتی تنازعہ کی وجہ سے سیاسی اور معاشی لحاظ سے تنہا ہو چکا ہے۔
لیکن فیفا کے صدر انفانٹینو نے قطر سے اصرار کرتے ہوئے کہا کہ ’ہم فٹبال پر ہیں نہ کہ سیاست پر، ہم دیکھ سکتے ہیں کہ ہم کیا حاصل کر سکتے ہیں‘۔
سوئس-اطالوی (Swiss-Italian) نے بھی کلب ورلڈ کپ کو بڑھانے کی منصوبہ بندی کی ہوئی ہے۔ انہوں نے اپنا منصوبہ دہراتے ہوئے کہا کہ ’ہم اسے اصلی ورلڈ کپ کی طرح بنانا چاہتے ہیں، ہوسکتا ہے کہ ہم تمام بر اعظم سے 24 ٹیمیں شامل کریں‘۔
ان کی جانب سے مزید کہا گیا کہ ’بہترین ٹیمیں یورپ میں ہیں لیکن ہمیں پوری دنیا سے ٹیموں کی ضرورت ہے‘۔