بھارت کے سابق کپتان مہندرسنگھ دھونی اور کیدارجادھو کی نصف سنچری کی بدولت بھارت نے آسٹریلیا میں تاریخ رقم کردی۔ بھارت نے آسٹریلیا میں پہلی بارسیریزجیتنے کا کارنامہ انجام دیا ہے۔
بھارت نے تیسرے فیصلہ کن میچ میں 7 وکٹوں سے مات دی۔
تیسرے اورآخری ون ڈے میچ میں آسٹریلیا کے 231 رنز کے ہدف کو بھارت نے 3 وکٹ کے نقصان پرحاصل کرلیا۔ اس میچ کے ہیروچہل رہے جنہوں نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے6 وکٹیں حاصل کی تھیں۔
مہندرسنگھ دھونی نے87 اورکیدارجادھونے 57 گیندوں پر61 رنز کی شاندار اننگز کھلی ، کپتان کوہلی نے 46 رنز کی اننگز کھیلی وہ 46 رنز بنا کر رچرڈسن کی گیند پرکیچ آئوٹ ہوئے ۔
اس سے قبل آسٹریلیا نے بھارت کو 230 رنزکا ٹار گٹ دیا تھا۔ آسٹریلیا کی ٹیم 49 ویں اوورمیں 230 رنز بنا کرپرآئوٹ ہوگئی تھی اس طرح انڈیا کو231 رنز کا ہدف ملا تھا جسے اس نے 3 وکٹ پر حاصل کرلیا۔
بھارت کی طرف سےچہل نے جارحانہ گیند بازی کی اور6 وکٹ حاصل کرکے آسٹریلیا کو بڑا اسکوربنانے سے روک دیا۔ آسٹریلیا کی طرف سے ہینڈ کامب نے نصف سنچری بنائی۔ انہوں نے 58 ررنز کی اننگ کھیلی جبکہ شان مارش 39 ،عثمان خواجہ نے 34 رننز کی اننگز کھیلی جبکہ میکسویل نے 26 رنز بنائے۔
بھارت کے محمد شمی اوربھونیشورکمارنے دودو وکٹ لیے۔