بھارت کی طرف سے  جندروٹ اورنکیال سیکٹر میں مارٹرگولے فائر کیے گئے۔فائل فوٹو
بھارت کی طرف سے  جندروٹ اورنکیال سیکٹر میں مارٹرگولے فائر کیے گئے۔فائل فوٹو

پاک فوج نے 3بھارتی فوجی مار دیے

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق کنٹرول لائن پربھارتی فوج نے بلا اشتعال شہری آبادی کو نشانہ بنایا،پاک فوج کی جوابی کارروائی میں3بھارتی فوجی مارے گئے جبکہ2 بھارتی فوجیوں کے زخمی ہونےکی مصدقہ اطلاعات ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کی جانب سے بھی بھرپور جوابی کارروائی کی گئی جس میں بھارتی چیک پوسٹوں کو نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں بھارتی پوسٹ کو نقصان پہنچا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج نے کھوئی رٹہ اور کوٹ کھٹیرہ کے سیکٹرزپرفائرنگ کی، بھارتی فوج کی جانب سے فائرنگ کا سلسلہ کئی سالوں سے جاری ہے۔