کراچی میں تیموریہ پولیس نے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کے دوران 10 ملزمان کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کرلیا۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کے قبضے سے اسلحہ، منشیات، موبائل فونز اور مسروقہ موٹرسائیکلیں برآمد کرلی گئیں۔ کلری پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے سنگین مقدمات میں ملوث مفرور ملزم کو گرفتار کیا۔
تیموریہ پولیس نے پیپلز کالونی، نیاز منزل اور کے بی آر کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کیا، آپریشن میں پولیس کی بھاری نفری حصہ لیا، جس دوران علاقے کے داخلی اور خارجی راستوں کو سیل کرکے گھر گھر تلاشی لی گئی۔
آپریش میں 10 ملزموں کو گرفتار کیا گیا جن کے قبضے سے اسلحہ موٹرسائیکلیں، موبائل فونز اور منشیات برآمد کر کے مقدمات درج کر لیے گئے۔