پہلے ایک روزہ میچ میں پاکستان نے جنوبی افریقہ کو5وکٹوں شکست دیدی۔
پاکستان نے267رنز کا ہدف50ویں اوورمیں5 وکٹوں کے نقصان پرحاصل کرلیا،محمد حفیظ71 اورشاداب خان18 رنز بناکر ناٹ آئوٹ رہے ،پاکستان کی جانب سےامام الحق86، بابراعظم 49،فخر زمان25،شیعیب ملک12 اور کپتان سرفرازاحمد1رنزبنا کر آئوٹ ہوئے۔
اس سے قبل جنوبی افریقہ نے پاکستان کو جیت کے لیے 267 رنز کا ہدف دیا تھا۔
پورٹ الزبتھ کے سینٹ جارج پارک میں کھیلے جانے والے پہلے ون ڈے میں جنوبی افریقا نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔
جنوبی افریقا کی جانب سے اننگز کا آغاز ہاشم آملہ اور ہینڈرکس نے کیا اور دونوں نے اپنی ٹیم کو 82 رنز کا شاندار آغاز فراہم کیا اور ہینڈرکس 45 رنز بنا کر شاداب خان کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے۔
ہینڈرکس کے آؤٹ ہونے کے بعد ہاشم آملہ اور وین ڈر ڈوسن نے پاکستانی بولرز کا جم کر مقابلہ کیا اور دونوں کھلاڑیوں کے درمیان 155 رنز کی شراکت قائم ہوئی۔
اپنا پہلا میچ کھیلنے والے ڈوسن 93 رنز بنا کر حسن علی کی گیند پر شاداب خان کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے۔
دوسری جانب ہاشم آملہ نے شاندار بلے بازی کا سلسلہ جاری رکھا اور ون ڈے کیرئیر میں اپنی 27 ویں سنچری اسکور کی اور 108 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔