ساہیوال میں انسداد دہشت گردی اہلکاروں کی فائرنگ سے بیوی اور بیٹی سمیت جاں بحق ہونے والے خلیل کے زندہ بچنے والے بیٹے عمیر کے اس بیان کی تصدیق ہوگئی ہے کہ وہ شادی پر بورے والا کے گائوں جا رہے تھے۔
یہ شادی خلیل کے کزن کی تھی جو بورے والا کے گائوں چک 293 ای بی میں ہو رہی تھی۔ صحافی جب یہاں پہنچے تو شادی والا گھر ماتم کدے میں تبدیل ہوچکا تھا۔ خوشیاں منانے کے لیے جمع خاندان کے لوگ اب آہ و زاری کر رہے تھے۔ ان کا ایک ہی سوال تھا کہ ’کہاں ہے وزیراعلیٰ کہاں ہے عمران خان۔‘
خلیل کے کزن اور دلہا رضوان نے صحافیوں کو بتایا کہ خلیل کے والد پہلے ہی پہنچ چکے تھے جبکہ وہ خلیل کا انتظار کر رہے تھے۔
رضوان کے مطابق خلیل نے انہیں بتایا تھا کہ وہ اوکاڑہ سے نکل چکے ہیں اس کے بعد ہم فون کرتے رہے لیکن رابطہ نہیں ہوا۔
مسلم لیگ(ن) کے کارکن چوہدری طلحہ نے ایک ویڈیو ٹوئیٹر پر شیئر کی جس میں متاثرہ خاندان آہ و زاری کرتے دکھائی دے رہا ہے۔
لاہور سے چک 293E-B بوریوالہ شادی میں جاتے ہوئے ایک ہی خاندان کے چار افراد کو ساہیوال میں بے دردی سے قتل کردیا گیا شادی والے گھر میں قیامت کا سماں دیکھ کر آنکھیں نم ہوگئیں😭 pic.twitter.com/zTWpoCvDlt
— Ch Talha (@TalhaRazzaq11) January 19, 2019
گاؤں کے لوگوں کا کہنا ہے کہ سی ٹی ڈی کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے خلیل احمد کا خاندان اچھی شہرت کا حامل ہے، خلیل احمد کا لاہور میں جنرل اسٹور بھی ہے۔
گاؤں کے لوگوں نے خلیل احمد ، اس کی بیوی اور بیٹی کی سی ٹی ڈی کی فائرنگ سے اس طرح ہلاکت پر پر شدید احتجاج کیا اور واقعے میں ملوث اہلکاروں کو گرفتار کرکے سخت سزا دینے کا مطالبہ کیا۔
علاقے کے لوگوں نے سوشل میڈیا پر بھی اس خاندان کو انتہائی شریف قرار دیا ہے۔ اعجاز مظہر چوہدری کا کہنا تھا، ’’
یہ فیملی میرے آبائی علاقے بورےوالا کے نواحی گاؤں 293 ای بی سے تعلق رکھتی تھی۔ اور ان لوگوں کا دور دور تک دہشتگردی تو کیا جرائم سے کوئی تعلق نہیں تھا۔دماغ ماؤف ہو چکا ہے سوچ سوچ کر کہ آخر کس بنیاد پر اتنی بے دردی سے ان لوگوں کو مارا گیا۔‘‘
‘‘
یہ فیملی میرے آبائی علاقے بورےوالا کے نواحی گاؤں 293 ای بی سے تعلق رکھتی تھی۔ اور ان لوگوں کا دور دور تک دہشتگردی تو کیا جرائم سے کوئی تعلق نہیں تھا۔دماغ ماؤف ہو چکا ہے سوچ سوچ کر کہ آخر کس بنیاد پر اتنی بے دردی سے ان لوگوں کو مارا گیا۔#Sahiwal #Punjabpolice
— Ejaz Mazher (@ejazchsays) January 19, 2019