ملائیشیا میں ہندوؤں کو بھارت کی مسلمان اقلیت کے مقابلے 100 گنا زیادہ حقوق حاصل ہیں۔فائل فوٹو
ملائیشیا میں ہندوؤں کو بھارت کی مسلمان اقلیت کے مقابلے 100 گنا زیادہ حقوق حاصل ہیں۔فائل فوٹو

بھارتی حکومت نے ذاکر نائیک کی کروڑوں کی املاک قرق کرلی

بھارتی حکومت نے معروف اسلامی مبلغ ڈاکٹر ذاکر نائیک کی کروڑوں کی املاک قرق کرلی۔

ای ڈی  کے مطابق ذاکر نائیک کی جائیداد منی لانڈنرگ کے الزام میں قرق کی گئی ہے۔

ای ڈی نے ذاکرذاکر نائیک  کے معاملے میں منی لانڈرنگ کی روک تھام سے متعلق ایکٹ (پی ایم ایل اے ) کے تحت 16 کروڑ40لاکھ روپے کی املاک قرق کی ہے یہ املاک ممبئی اور پونے میں واقع ہے۔

ای ڈی کے بیان میں اس معاملے میں قومی تفتیشی ایجنسی (این آئی اے) نے ذاکر نائیک اور دیگر کے خلاف 26 اکتوبر 2017 کو فرد جرم داخل کی تھی۔
فرد جرم میں ذاکر نائیک پر دانستہ طور پر ہندوؤں، عیسائیوں کے مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچانے کا الزام لگایا گیا تھا۔
این آئی اے کی چارج شیٹ کے مطابق اسلامی ریسرچ فاؤنڈیشن اور ہارمنی میڈیا اس طرح کی اشتعال انگیزتقریروں کا استعمال کرتی رہی ہے۔ ڈاکٹرذاکر نائیک کو اسلامی ریسرچ فاونڈیشن اور دیگر نامعلوم ذرائع سے اس طرح کے کام کے لئے پیسے ملتے تھے۔