وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدارنے کہا ہے کہ ساہیوال واقعہ کانوٹس لیکر جے آئی ٹی تشکیل دیدی ہے، واقعہ میں ملوث ملزمان کیخلاف سخت کارروائی کی جائے گی،بچوں کی کفالت ریاست کی ذمہ داری ہوگی،بچوں کو تمام سہولیات دی جائیں گی اور متاثرہ خاندان کو ہرصورت انصاف دیا جائے
نجی ٹی وی کے مطابق ساہوال واقعہ میں زخمی بچوں کی عیادت کے بعدمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدارنے کہا ہے کہ ساہیوال واقعہ کانوٹس لیکر جے آئی ٹی تشکیل دیدی ہے، واقعہ میں ملوث ملزمان کیخلاف سخت کارروائی کی جائے گی
بچوں کی کفالت ریاست کی ذمہ داری ہوگی،بچوں کو تمام سہولیات دی جائیں گی اور متاثرہ خاندان کو ہرصورت مین انصاف دیا جائے، انصاف ہوتا ہوا نظر آئے گا
انہوں نے کہاکہ تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی بنادی ہے جس کی نگرانی وہ خود کریں گے جبکہ جے آئی ٹی نے تحقیقات شروع کردی ہیں ، ایڈیشنل آئی جی سربراہ ہیں۔
وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا کہ آج جوواقعہ ہواہے ،اس کا فوری نوٹس لیا گیا اور معاملے کی سنجیدگی کو دیکھتے ہوئے فوری طور پر ایڈیشنل آئی جی کی سربراہی کی میں جے آئی ٹی تشکیل دیدی ہے جس میں ایجنسیوں کے نمائندے بھی شامل ہیں جے آئی ٹی 72گھنٹے میں رپورٹ پیش کرے گی
انہوں نے کہا کہ جو بھی اس واقعہ میں ملوث ہونگے ،ان کو قرارواقعی سزا دی جائے گی اور عبرت کا نشان بنایا جائیگا، بچوں کی کفالت حکومت خود کرے گی ، ان لوگوں کے ساتھ انصاف ہوگا اور کسی کی ساتھ زیادتی نہیں ہوگی ۔
انہوں نے کہا کہ اس معاملے پر انصاف ہوتا ہوا نظر آئے گا ،سی ٹی ڈی کے اہلکار اس وقت پولیس کی حراست میں ہیں، تفتیش مکمل ہونے پر حقائق سامنے لائے جائیں گے ۔