محکمہ موسمیات سندھ کی جانب سے بارش کی پیش گوئی پر کراچی واٹربورڈ میں ہنگامی حالت نافذکرکے عملے کی چھٹیاں منسوخ کردی گئی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات سندھ کی جانب سے بارش کی پیش گوئی پر کراچی واٹربورڈ میں ہنگامی حالت نافذکرکے عملے کی چھٹیاں منسوخ کردی گئی ہیں۔وزیر بلدیات سندھ سعید غنی کی ہدایت پر ایم ڈی واٹربورڈ اسد اللہ خان نے ملازمین کی چھٹیاں منسوخ کردیں
ایم ڈی واٹربورڈ نے تمام انجینئرز اور افسران کو بارشیں شروع ہوتے ہی مشینری و عملہ تیار رکھنے کی ہدایت جاری کردیں اور بجلی معطل ہونے کی صورت میں پمپنگ اسٹیشنوں پر جنریٹرز کو بھی مکمل فعال کرنے کا حکم دیا ہےاورکہا ہے کہ جنریٹرز کے ایندھن کا مناسب ذخیرہ رکھا جائے
ایم ڈی واٹربورڈنے تمام سپرنٹنڈنٹس اورایگزیکٹیو انجینئرز کو اپنے متعلقہ علاقوں میں رہنے اور مین ہولز پر لازمی کورز لگانے کی ہدایت بھی کی ہے۔
ایم ڈی واٹر بورڈ نے اپنے حکم نامے میں مزید کہا ہے کہ بارش ہوتے ہی سیور کلیننگ مشینیں نشیبی علاقوں اور اہم شاہراہوں پر پہنچادی جائیں جبکہ افسران بلدیاتی اداروں ،شہری و ضلعی انتظامیہ سے رابطے میں رہیں۔
انہوںنے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ برسات کا پانی جمع ہونے کے بعد برساتی پانی کی نکاسی کیلئے مین ہولز سے ڈھکن ہرگز نہ ہٹائیں