پاکستان پیپلزپارٹی کےسینئر رہنما خورشید شاہ نے کہا ہے کہ ساہیوال واقعے میں حکومت کی بے حسی نظر آئی ہے ،انہوں نے مطالبہ کیا کہ وزیراعظم عمران خان کو واقعے پر قوم سے معافی مانگنی چاہئے ،وزیراعظم مقتولین کو دہشتگرد کہنے والے وزراسے استعفیٰ لیں اورذمہ داروں کیخلاف کاررروائی ہوتاکہ دوبارہ ایسا واقعہ نہ ہوا۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کے رہنما خورشید کا کہناتھا کہ خودکو بچانا ہے تو حکومت اپنے وزراسے استعفیٰ لے ،ساہیوال واقعہ ریاستی دہشتگردی ہے معافی نہیں ملنی چاہئے ،انہوںنے مطالبہ کیا کہ وزیراعظم عمران خان کو واقعے پر قوم سے معافی مانگنی چاہئے ،وزیراعظم مقتولین کو دہشتگرد کہنے والے وزراسے استعفیٰ لیں اورذمہ داروں کیخلاف کاررروائی ہوتاکہ دوبارہ ایسا واقعہ نہ ہوا۔
خورشید شاہ نے کہا کہ عدالتی نظام بہت مضبوط ہے بڑے فیصلے ہو رہے ہیں ،وزرائے اعظم کو سزا ہوئی تو وہ بھی جیل جاتے ہیں ،ان کا کہناتھا کہ پی اے سی کا کام احتساب کرنا نہیں ،پی اے سی کا کام نہیں کہ وہ سیاستدانوں کا آڈٹ کرے ،پیپلزپارٹی کے رہنما نے کہا کہ شوشا چھوڑکر لوگوں کا وقت ضائع کیا جاتا ہے ،شعبدہ بازیوں سے ملک نہیں چلتے ،انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ عدالت میں رہ کرنظام بہتر کرینگے ۔
صحافی کے سوال ”آصف زرداری نے کہاہے کہ حکومت پانچ سال مکمل نہیں کرے گی “کے جواب میں خورشید شاہ نے کہا کہ ہماری خواہش ہے ،عمران خان کا رویہ اورملکی حالات بتا رہے ہیں ۔
ساہیوال میں پولیس نے 2 خواتین سمیت 4 افراد مار دیئے
یاد رہے کہ گزشتہ روز جی ٹی روڈ پر ساہیوال کے قریب سی ٹی ڈی کے مبینہ جعلی مقابلے میں ایک بچی اور خاتون سمیت 4 افراد مارے گئے تھے۔
عینی شاہدین کے مطابق کار سواروں نے نہ گولیاں چلائیں، نہ مزاحمت کی، گاڑی سے اسلحہ نہیں بلکہ کپڑوں کے بیگ ملے۔