پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف نے پنجاب کو پولیس اسٹیٹ میں تبدیل کردیا اور سانحہ ساہیوال پیغام ہے کہ نئے پاکستان میں شہری بال بچوں کے ساتھ گھروں سے باہر نا نکلیں۔
بلاول بھٹو زرداری کی جانب سےپولیس کےہاتھوں شہریوں کےقتل کی شدیدالفاظ میں مذمت کی گئی ہے، پی پی پی چیئرمین نےساہیوال واقعے پرردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ بچوں کے سامنے والدین کا قتل گڈ گورننس کے جھوٹے دعویداروں کے منہ پرطمانچہ ہے،اتنے بڑے سانحے کے بعد حکومت لاپتہ ہوگئی۔
بلاول بھٹو زرادری نے کہا کہ ریاستِ مدینہ میں دریائے نیل کنارے مرنے والے کتے کی ذمہ داری خلیفہ وقت اٹھاتا تھا،ریاستِ مدینہ کی پیروی کے دعویدارآج کے حکمران بتائیں سانحہ ساہیوال کا ذمہ دارکون ہے؟
انہوں نے کہا کہ نیازی سرکار کی تحقیقات پر کسی کواعتماد نہیں، ایس ایس پیزاورآئی جیزکوتبادلہ کرنے والوں سے انصاف نہیں ہوگا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ٹوئٹروالی سرکار دروغ گوئی اورمخالفین پر الزام بازی کے علاوہ کچھ نہیں کرسکتی،نیا پاکستان کے نام پر ملک میں جنگل کا قانون لاگو کردیا گیا ہے۔