جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی سمیت تمام سیاسی جماعتوں نے پولیس کو سیاسی مفادات کے لیےاستعمال کر کے غلط لائن پر لگایا۔
مولانا فضل الرحمٰن نے سانحہ ساہیوال کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پولیس کا ریکارڈ ہے جب اسے حکمرانوں کی شہہ ملتی ہے تو وہ بے لگام ہوجاتی ہے، تمام سیاسی جماعتوں نے پولیس کو سیاسی مفادات کے لیےاستعمال کیا جس وجہ سے پولیس بے لگام ہوئی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ حکمرانوں نے اپنے سیاسی مفادات کے لیے پولیس کو ’’غنڈہ فورس‘‘ میں بدل دیا ہے، راؤ انوار نے کراچی میں 440 بے گناہ شہری قتل کیے، وہ آج بھی آزاد گھوم رہا ہے۔