قابض بھارتی فوج نے مزید 2 کشمیریوں کو شہید کردیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی جانب سے ریاستی دہشت گردی کا سلسلہ جاری ہے اور قابض فوج نے دہشت گردی کی تازہ کارروائی میں ضلع بڈگام میں سرچ آپریشن کیا اور گھر گھر تلاشی لی گئی، آپریشن کی آر میں بھارتی فوج نے فائرنگ کرکے 2 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق قابض فوج کے ہاتھوں 2 کشمیریوں کی شہادت کے بعد وادی میں احتجاج جاری ہے جب کہ قابض انتظامیہ نے بڈگام میں انٹرنیٹ سروس بھی معطل کردی ہے۔