آشیانہ اقبال ہاؤسنگ اسکینڈل میں گرفتارشہبازشریف نے ضمانت کیلئےلاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی۔
قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور (ن) لیگ کے صدر شہباز شریف کی جانب سے اپنے وکلاء اعظم نذیر تارڑ اور امجد پرویز کی وساطت سے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست ضمانت دائر کی گئی ہے۔
درخواست میں وفاقی حکومت اور نیب کو فریق بنایا گیا ہے ۔
درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ نیب نے قانون کے منافی کیس بنا کر گرفتار کیا،نیب نے سیاسی بنیادوں پر کیس بنایا ہے ،صدر ن لیگ کی جانب سے طبی وجوہات کی بنا پر بھی ضمانت مانگی گئی ہے ،ان کا کہناتھا کہ شہبازشریف نے جو بھی کیا آئین او ر قانون کے مطابق کیا،سرکار کی ایک انچ زمین کسی کو نہیں دی گئی، لاہور ہائیکورٹ درخواست ضمانت منظور کرے۔
یاد رہے کہ قومی احتساب بیورو (نیب) نے شہباز شریف کو آشیانہ اقبال ہاؤسنگ اسکینڈل میں اختیارات کے ناجائز استعمال کے الزام میں 5 اکتوبر 2018 کو گرفتار کیا اور وہ جوڈیشل ریمانڈ پر ہیں۔