سرفراز احمد نے اپنی فارم اورفٹنس پر بہت محنت کی ہے۔فائل فوٹو
سرفراز احمد نے اپنی فارم اورفٹنس پر بہت محنت کی ہے۔فائل فوٹو

سرفراز احمد پر بین الاقوامی کرکٹ کھیلنے پر پابندی لگنے کا امکان

پاکستان اور جنوبی افریقی کے درمیان کھیلے گئےدوسرے ایک روزہ میچ کے دوران جنوبی افریقی کھلاڑی اینڈیل پہلوک وایو کے بارے میں بظاہر نسل پرستانہ الفاظ استعمال کرنا پاکستان کی قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کو کافی بھاری پڑ سکتا ہےاور ان پر بین الاقوامی کرکٹ کھیلنے پر پابندی لگنے کا بھی امکان ہے۔

قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد جنوبی افریقہ کیخلاف دوسرے ایک روزہ میچ میں نسل پرستانہ جملے بازی کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑے گئے۔ میچ کے دوران سرفراز احمد نے جنوبی افریقی بلے باز پہلک وایو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ’ابے کالے تیری امی کہاں بیٹھی ہوئی ہیں کیا پڑھوا کر آیا ہے آج تو‘‘۔

آئی سی سی کے قوانین کے تحت ایسی جملے بازی نسل پرستانہ قرار دی جاتی ہے اور ایسا کرنے والے کرکٹر کو سخت سے سخت سزا دی جاتی ہے۔

آئی سی سی قوانین کے مطابق آن فیلڈ نسل پرستانہ جملے بازی میں ملوث کرکٹر پر 4 سے 8 بین الاقوامی میچز کی پابندی عائد کی جا سکتی ہے۔ ایسا ہونے کی صورت میں سرفراز ناصرف جنوبی افریقہ سیریز کے باقی تمام میچز سے باہر ہو جائیں گے، بلکہ ورلڈکپ میں ان کی شرکت پر بھی سوالیہ نشان لگ جائے گا۔