’نواز شریف کی صحت اور زندگی کو خطرات لاحق ہیں‘

اسپتال میں داخل نہ کرکے نواز شریف کی صحت کو خطرے میں ڈال دیا گیا ہے، ڈاکٹر عدنان

               
January 23, 2019 · اہم خبریں, قومی
جائیداد کی نیلامی کے دوران 6 دعویدار سائل سامنے آگئے۔فائل فوٹو

جائیداد کی نیلامی کے دوران 6 دعویدار سائل سامنے آگئے۔فائل فوٹو

سابق وزیراعظم نواز شریف کے معالج ڈاکٹر عدنان نے کہا ہے کہ نواز شریف کی صحت اور زندگی کو خطرات لاحق ہیں۔

سابق وزیراعظم نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان کا کہنا ہے کہ علامہ اقبال میڈیکل کالج اور جناح اسپتال کے ڈاکٹرز پر مشتمل میڈیکل بورڈ کی سفارشات ہمیں کل موصول ہوئیں ہیں جس میں میڈیکل بورڈ نے نواز شریف کو اسپتال میں داخل کرنے کی سفارش کی تھی۔

ڈاکٹر عدنان کا سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر کہنا تھا کہ نواز شریف کو اسپتال میں داخل ہونا چاہیے، انہیں اسپتال میں داخل نہ کرکے ان کی صحت کو خطرے میں ڈال دیا گیا ہے۔