رینجرز نے گٹر میں چھپایا گیا اسلحہ برآمد کرلیا

اسلحے میں5 عدد ہینڈ گرینیڈ، 4 عدد ڈیٹونیٹرز، ایم 4 رائفل کی 1220گولیاں اور 8 ایم ایم رائفل کی 130 گولیاںشامل ہیں

               
کراچی کے علاقے لیاری سےرینجرز نے گٹر میں چھپایا گیا اسلحہ برآمد کرلیا

کراچی کے علاقے لیاری سےرینجرز نے گٹر میں چھپایا گیا اسلحہ برآمد کرلیا

کراچی کے علاقے لیاری کے دبئی چوک پر رینجرز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے گٹر میں چھپایا گیااسلحے سے بھرا ہوا بیگ برآمد کر لیا۔

پاکستان رینجرز(سندھ) کو شہریوں کی طرف سے اطلاع ملی کہ دبئی چوک لیاری میں واقع ایک گٹر کی صفائی کے دوران ایک مشکوک بیگ دیکھا گیا ہے۔

اس اطلاع پر سندھ رینجرز نے موقع پر پہنچ کر بیگ کو اپنی تحویل میں لے لیا اور اس کی تلاشی لی تو اس سے بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد ہوا۔

رینجرز کارروائی میں برآمد ہونے والا اسلحہ
رینجرز کارروائی میں برآمد ہونے والا اسلحہ

اطلاعات کے مطابق یہ اسلحہ لیاری گینگ وار (زاہد لاڈلہ گروپ) کے شرپسند عناصر نے شہر میں دہشت گردی اور بدامنی پھیلانے کے لیے چھپا رکھا تھا۔برآمد کیے گئے اسلحے میں5 عدد ہینڈ گرینیڈ، 4 عدد ڈیٹونیٹرز، ایم 4 رائفل کی 1220گولیاں اور 8 ایم ایم رائفل کی 130 گولیاںشامل ہیں۔

پاکستان رینجرز سندھ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ دہشت گردی کی روک تھام کے لیے قانون نافذ کرنے والے اداروں کا ساتھ دیں اور مشکوک سرگرمی میں ملوث عناصر کی اطلاع فوری طور پر قریبی رینجرزچیک پوسٹ، رینجرز ہیلپ لائن 1101 یا رینجرز مددگار واٹس ایپ نمبر03162369996 پر کال یا ایس ایم ایس کے ذریعے دیں،اطلاع دینے والے شخص کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔