نادرا کے دفتر سے شناختی کارڈ چوری کرنے والا ملزم گرفتار

ملزم کےقبضے سے چوری شُدہ 803 شناختی کارڈ برآمد ہوئے ہیں، ترجمان سندھ رینجرز

               
January 24, 2019 · اہم خبریں, قومی

ملزم ولید حسین (فوٹو فائل)

رینجرز نے کراچی کے علاقے لانڈھی میں کارروائی کرتے ہوئے نادرا سے شناختی کارڈ چوری کرنے والا ملزم گرفتار کرلیا۔

ترجمان کے مطابق رینجرز نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر لانڈھی نمبر ساڑھے تین میں کارروائی کرتے ہوئے ملزم ولید حسین کو گرفتار کیا۔

ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق ملزم کےقبضے سے چوری شدہ 803 شناختی کارڈ برآمد ہوئے ہیں۔ اس کے علاوہ ملزم کے قبضے سے 2 بینظیر انکم سپورٹ کارڈ بھی بر آمد کیے گئے ہیں۔

ترجمان کے مطابق ملزم نے 803 شناختی کارڈ اپنے ایک رشتہ دار کے گھر چھپا رکھے تھے، جبکہ ملزم کو مزید قانونی چارہ جوئی کے لئے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

ملزم نے گزشتہ روز لانڈھی کے علاقے میں نادرا سینٹر سے شناختی کارڈ چوری کیے تھے۔