جیل چورنگی کے قریب سیوریج لائن پھٹ گئی،ٹریفک جام ہونے سے شہریوں کو شدید مشکلا کا سامنا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پرانی سبزی منڈی کے قریب جیل چورنگی پرسیوریج کی لائن چوک ہو جانے کے باعث گندا پانی جمع ہونے سے روڈ تالاب کا منظر پیش کر رہا ہے، جس کے باعث ٹریفک بری جام ہو گیا، گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔
ٹریفک جام ہونے باعث گاڑیاں رینگ رینگ کر چل رہی ہیں،شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے،منٹوں کا سفر گھنٹوں میں طے کیا جا رہا ہے،متعلقہ حکام غفلت کی نیند سو رہے ہیں، شہریوں کا کوئی پرسان حال نہیں۔
پولیس کے ترجمان کے مطابق سڑکوں پر گندے پانی کی وجہ سے ٹریفک کی روانی سست روی کا شکار ہے اور ٹریفک کو حسن اسکوائر سے نیشنل اسٹیڈیم کی جانب موڑ دیا گیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ ٹریفک کا عملہ حالات کا جائزہ لینے کے لیے متاثرہ مقام پر موجود ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ایم اے جناح روڈ ٹریفک کے لیے بند ہونے کی وجہ سے ضلع شرقی اور ضلع جنوبی جانے والی سڑکوں پر بھی ٹریفک کے دباؤ میں شدید اضافہ ہوگیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ سولجر بازار اور گارڈن جانے والی سڑکیں بھی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں ، وہاں بھی ٹریک کیروانی متاثر ہے۔
آئی جی پولیس نے جیل چور نگی پر شدید ٹریفک جام کا نوٹس لیتے ہوئے ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی ) ٹریفک پولیس کو زیرآب آنے والی سڑکوں کو کلیئر کرنے اور فوری طور پر متبادل روٹس یقینی بنانے کے احکامات جاری کیے۔