پاکستان نےگرونانک کی 550ویں سالگرہ کے موقع پرکرتار پور کوریڈور کھول دیا ہے۔فائل فوٹو
پاکستان نےگرونانک کی 550ویں سالگرہ کے موقع پرکرتار پور کوریڈور کھول دیا ہے۔فائل فوٹو

پاکستان نے بھارتی میڈیا کے جھوٹے پروپیگنڈے کا پول کھول دیا

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ترجمان نے بھارتی میڈیا کے جھوٹے پروپیگنڈے کا پول کھول دیا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ ہندوستان ٹائمز کی خبر جھوٹی اور بے بنیاد ہے، بھارتی میڈیا کی جانب سے پاکستان کے خلاف مسلسل جھوٹا پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ پاکستان کےآرمی چیف نےبھارتی ہم منصب سےرابطے کی کبھی کوشش نہیں کی۔

انہوں نے کہا کہ دونوں آرمی چیف نےکانگو میں اقوام متحدہ کےامن مشن میں اکٹھےکام نہیں کیا،پاکستان،بھارت کےدرمیان بات چیت کااختیارصرف حکومتوں کوحاصل ہے۔

واجؑ رہے کہ ہندوستان ٹائمزنےپاکستانی آرمی چیف کی بھارتی ہم منصب سے بات چیت کیلیےرابطوں کی خبر دی تھی۔