الجزائر میں نجی ٹی وی چینل کے پروڈیوسر نے خودسوزی کرکے خودکشی کرلی،61 سالہ پروڈیوسر نے نے نجی ٹی وی چینل کی جانب سے واجبات کی عدم ادائیگی پر 7جنوری کو خود کو آگ لگائی تھی ، جس کے بعد اسے اسپتال منتقل کردیا گیا تھا جہاں دوران علاج وہ گذشتہ روز زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑگیا۔
نجی ٹی وی چینل کے مطابق الجزائر میں نجی ٹی وی چینل کے پروڈیوسر نے خودسوزی کرکے خودکشی کرلی،پروڈیوسر کافی عرصے سے نجی چینل کی انتظامیہ سے اپنی تنخواہ اورواجبات کی ادائیگی کیلئے درخواست کررہا تھا جسے مسلسل کافی عرصہ تک نظرانداز کئے جانے پر انہوں نے انتہائی اقدام کا فیصلہ کیا۔
61 سالہ پروڈیوسر نے نجی ٹی وی چینل کی جانب سے واجبات کی عدم ادائیگی پر 7جنوری کو خود کو آگ لگائی تھی جس کے بعداس کے ساتھی اسے اسپتال لے گئے تھے جہاں دوران علاج وہ گذشتہ روز زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑگیا۔ان کاآدھے سے زیادہ جسم جل گیا تھا۔