کراچی میں ایک بار پھر بجلی کا بڑا بریک ڈاؤن

شہر قائد میں ایک بار پھر بجلی کے بڑے بریک ڈاؤن کے باعث شہر کے کئی علاقے بجلی سے محروم ہوگئے ، کےالیکٹرک ترجمان کا کہنا ہے کہ نیشنل گرڈ میں ٹرپنگ سے بیشترشہروں میں ٹرپنگ آئی ہے، بجلی کی جزوی بحالی کاعمل شروع کیا جاچکاہے۔

نیشنل گرڈ میں ٹرپنگ کے باعث شہر کے بیشتر حصوں میں بجلی غائب ہے،ٹرپنگ کے باعث کراچی کے علاقے لیاقت آباد سی ون ایریا،محمود آباد،کورنگی،گلشن اقبال، گلستان جوہر،اورنگی ٹاون، سولجر بازار،اولڈ سٹی ایریاز ،صدراور ڈیفنس یو میں بھی بجلی کی فراہمی معطل ہے۔

کےالیکٹرک ترجمان کا کہنا ہے کہ نیشنل گرڈمیں ٹرپنگ سے بیشترشہروں میں ٹرپنگ آئی، آئی لینڈموڈمیں جانےسےنیٹ ورک محفوظ ہے، بجلی کی جزوی بحالی کا عمل شروع کیا جاچکا ہے۔

ترجمان کے الیکٹرک نےپریشانی پر معذرت خواہ کرتے ہوئےصارفین سے تعاون کی درخواست کی ہے۔