کراچی کے علاقے کورنگی زمان ٹاؤن کلو چوک کے قریب اسکول وین میں آگ لگ گئی، حادثے میںایک بچی معمولی زخمی ہو گئی۔
ایس ایس پی کورنگی علی رضا نے وین میں آگ لگنے کی تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ آگ اسکول وین کےپچھلے حصے میں لگی وین میں سلنڈر موجود نہیں تھا۔
انہوں نے کہا کہ جس وقت آگ لگی ، قریبی کھڑی پولیس موبائل میں اہلکاروں نےاسکول وین کےبچوں کوریسکیو کیا اور پولیس موبائل نے ہی تمام بچوں کو با حفاظت گھر پہنچایا۔
انہوں نے مزید کہا کہ آگ لگنے سے ایک بچی بھی معمولی جھلس گئی جبکہ آگ بجھانے کے دوران ڈرائیور معمولی زخمی ہوا۔
ذرائع کے مطابق وین میں آگ اُس وقت لگی، جب ڈرائیور چھٹی کے بعد بچوں کو لے کر گھر جارہا تھا۔