امام الحق ساتھی کھلاڑی سے داد وصول کر رہے ہیں
امام الحق ساتھی کھلاڑی سے داد وصول کر رہے ہیں

جنوبی افریقہ کے 2وکٹ پر187رنز۔میچ دوبارہ رک گیا

جنوبی افریقہ نے 33 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 187 رنز بنا لیے، تاہم اس دوران ایک بار پھر میچ کو بارش کی وجہ سے روک دیا گیا۔

تیسرے ون ڈے میں پاکستان نے جنوبی افریقا کو جیت کے لیے 318 رنز کا  ہدف دیا جس کے جواب میں پروٹیز کی جانب سے ڈی کوک اور ہاشم آملہ نے 53 رنز کی اوپننگ شراکت قائم کی، ہاشم آملہ 25 رنزبناکر حسن علی کا شکار بنےجب کہ ڈی کوک 33 رنز پر رن آؤٹ ہوئے۔

جنوبی افریقا نے 33 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 187 رنز بنا لیے، تاہم اس دوران ایک بار پھر میچ کو بارش کی وجہ سے روک دیا گیا۔ ہینڈرکس 83 جبکہ فاف ڈوپلیسز 40 رنز کساتھ کریز پر موجود ہیں۔

یہ بات اہم ہے کہ ڈیک ورتھ لوئس سسٹم کےتحت میزبان ٹیم 7 رنز سے آگے۔ اگر میچ دوبارہ شروع نہ ہوا تو جنوبی افریقا 7 رنز سے جیت جائے گا اس سے قبل پاکستان نے  پہلے کھیلتے ہوئے 6 وکٹوں کے نقصان پر 317 رنز بنائے تھے۔

امام الحق نے 115گیندوں پرسینچری بنائی اور101رنز بنا کر آئوٹ ہو گئے،امام الحق نے کیریئر کی 19 ویں اننگزمیں ایک ہزاررنزبھی مکمل  کر لیے۔شیعب ملک31،حسن علی1،بابراعظم69، محمد حفیظ 52،فخر زمان 2 رنز بنا کرآئوٹ ہوئے۔

عماد وسیم43اورکپتان سرفرازاحمد6رنز بناکرناٹ آئوٹ رہے۔

کیپ ٹاؤن میں کھیلے گئے دوسرے ون ڈے میں شکست کے بعد قومی ٹیم سنچورین میں جنوبی افریقہ کے مدمقابل ہے ، کپتان سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ، امام الحق اور فخر زمان نے اننگز کا آغاز کیا۔

فخر زمان ایک مرتبہ پھر امیدوں پر پورا اترنے میں ناکام رہے اور جنوبی افریقہ کی جانب سے اپنے ون ڈے کیرئیر کا پہلا میچ کھیلنے والے بیرن ہینڈرکس کی گیند پر غلط شارٹ کھیلتے ہوئے 2 رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہوئے۔

تیسرے ایک روزہ میچ کیلئے قومی ٹیم میں دو تبدیلیاں کرتے ہوئے فہیم اشرف اور حسین طلعت کی جگہ محمد عامر اور عماد وسیم کو شامل کیا گیا ہے جب کہ میزبان ٹیم میں ڈیل اسٹین اور کوئنٹن ڈی کوک کی واپسی ہوئی جب کہ بیرن ہینڈرکس اپنا ڈیبیو میچ کھیل رہے ہیں۔