پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان ہونے والے تیسرے ایک روزہ ون ڈے جنوبی افریقہ نے جیت لیا، میچ کا فیصلہ ڈک ورتھ لوئس سسٹم کے تحت کیا گیا۔
جنوبی افریقا نے 33 اوورز میں 2 وکٹ پر 187 رنز بنائے تھے اور اسے جیت کیلئے 131 رنز درکار تھے کہ بارش کی وجہ سے میچ روکنا پڑا، بارش کے باعث جب دوسری بار کھیل روکنا پڑا تو ڈک ورتھ اینڈ لوئیس میتھڈ کے تحت پروٹیز ہدف سے آگے تھا۔
پاکستان کی جانب سے دیئے گئے ہدف کے تعاقب میں جنوبی افریقا کی اننگز کا آغاز کوئنٹن ڈی کوک اور ہاشم آملہ نے کیا لیکن 25 کے انفرادی اسکور پر ہاشم آملہ حسن علی کی گیند پر بابراعظم کو آسان کیچ دے کر آؤٹ ہو گئے۔