امریکاکے صدرڈونلڈ ٹرمپ نے امریکا میں جاری شٹ ڈاؤن کےخاتمےکیلئےڈیل کااعلان کردیا ہے اور کہا ہے کہ اپوزیشن ڈیموکریٹس کےساتھ شٹ ڈاؤن کےعارضی خاتمےکیلئےڈیل ہوگئی ہے۔
ڈیل کا اعلان کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ نے دھمکی بھی دی کہ کانگریس نے15فروری تک منصفانہ معاہدہ نہیں کیاتودوبارہ شٹ ڈائون کردونگا،انہوں نے کہا کہ 15فروری سےدوبارہ شٹ ڈاؤن ہوگایا صوابدیدی اختیارات استعمال کروں گا۔
امریکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق صدرڈونلڈٹرمپ کومیکسیکوسرحدپردیوار کی تعمیر کیلئے ایمرجنسی نافذکرکےفنڈزکےاجراکااختیارحاصل ہے لیکن ایمرجنسی فنڈنگ کیلئےانہیں کانگریس کی منظوری کی ضرورت نہیں پڑےگی۔